اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد کا کلاس نہم کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کا اعلان

بدھ 9 اپریل 2025 17:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آبادنے کلاس نہم کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول برائے تعلیمی سال 2025-27 کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے فیصلہ کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہور کے زیر اہتمام کلاس نہم تعلیمی سال 2025-27 کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ کی بغیر لیٹ فیس تاریخ 15 اپریل 2025 سے 29 مئی 2025 تک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلاس نہم میں آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ کی لیٹ فیس 600 روپے فی طالبعلم کے حساب سے آخری تاریخ 30 مئی 2025 سے 13 جون 2025 تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ حتمی تاریخ کے بعدکلاس نہم کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی یا معلومات کیلئے اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی میٹرک امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔