گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا پی پی پی میڈیا کوآرڈینیٹر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 9 اپریل 2025 17:36

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا پی پی پی میڈیا کوآرڈینیٹر کے والد کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔