
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق ،وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر صدارت اہم اجلاس
بدھ 9 اپریل 2025 18:23

(جاری ہے)
خلوص نیت سے خدمت انسانیت کرنے والے پر خدا بھی راضی ہوتا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کے حالات میں بہتری لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سروسز میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات میڈیکل فیلڈ کے لیڈرز ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باوجود آج تک کسی مریض کو انکار نہیں کیا اور نہ کریں گے۔ نظام صحت میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہاکہ ایمرجنسی اور او پی ڈی کسی بھی ہسپتال کا فیس ہوتے ہیں۔ ایم ایس حضرات روزانہ مریضوں کے علاج کا گزشتہ 24 گھنٹے کا فولو اپ ضرور لیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دوروں سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تمام انڈی کیٹرز کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں ایک مضبوط ریفرل نظام چلانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹریز امیر محمد، سدرہ سلیم اور ڈاکٹر وحید اصغر، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر عبد الحمید، ڈین انسٹی ٹیوٹ پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض و دیگر نے بھی شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر اقبال گجر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر صوبیہ نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.