سرکاری خزانے سے مریم نواز اورنوازشریف کی تشہیرکے خلاف درخواست پرسماعت نہ ہوسکی

بدھ 9 اپریل 2025 18:33

سرکاری خزانے سے مریم نواز اورنوازشریف کی تشہیرکے خلاف درخواست پرسماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی عدالت کی دو رکنی بینچ میں دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کرنا تھی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے جواب طلب کر رکھا تھا. درخواست میں. موقف تھا کہ مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری پراجیکٹ پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔