بی اے ناصر (پی ایس پی) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 9 اپریل 2025 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)بی اے ناصر (پی ایس پی) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔بی اے ناصر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے چوبیسںوں (24 ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔سینٹرل پولیس آفس آسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ نئے انسپکٹر جنرل نے ادارے کو مضبوط اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہارکیا۔

اس سے قبل بی اے ناصر وزارت مواصلات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات خدمات انجام دے رہے تھے۔ بی اے ناصر پولیسنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر کام کیا۔بی اے ناصر اقوام متحدہ میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔آئی جی موٹروے نے کہا کہ مسافروں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ افسران و ملازمان کی استعدادکار بڑھانے کے لیے ٹریننگ کورسز اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آئی جی موٹروے نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے قومی شاہراؤں کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔ قانون کی بلا امتیاز عملداری کو یقینی بنایا جائے۔ایمانداری حسن اخلاق اور بروقت مدد موٹروے پولیس کا طراہ امتیاز ہے جسے پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام میں ٹریفک قوانین کی اگاہی کے لیے کے لیے روڈ سیفٹی کہ اقدامات کو مزید موثر کیا جائے گا۔