پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاوارث بچوںکا عالمی دن ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے 12اپریل کو منایا جائے گا

بدھ 9 اپریل 2025 19:22

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاوارث بچوںکا عالمی دن ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے 12اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد لاوارث اور بغیر گھروں کے گلیوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بچوں کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر کی سماجی تنظیموں اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین بے گھر بچوں کے تحفظ اور حقوق کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :