بھارتی شہری نکھل گپتا ، پرگروپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں امریکی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ

بدھ 9 اپریل 2025 21:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)بھارتی شہری نکھل گپتا،پر گروپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں امریکی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ، بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشتگردی بے نقاب ، امریکی جج نے فرد جرم عائد ہونے پر 3 نومبر کو مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا، امریکی جج نے نکھل گپتا کی تحویل سے ملنے والی 15 ہزار امریکی ڈالر کی نقد رقم ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

نکھل گپتا سے ملنے والی رقم سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کیلئے استعمال ہوئی،بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی حکام کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی تھی،نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے، امریکی عدالت میں بھارتی شہری کے قتل کے مقدمہ پر بھارت کا منفی کردار بے نقاب ہوا ، نکھل گپتا کی گرفتاری پر بھارتی خفیہ ایجنسی کا سیاہ چہرہ سامنے آیا،گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا تھا جسکو ایک سال بعد اسے امریکہ کے حوالے کیا گیا ، یہ مقدمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی قتل کی سازشمیں ملوث ہے۔