نوازشریف سے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات‘ مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 9 اپریل 2025 21:50

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی۔