آئی ایم ایف کا مرکزی مشن 10اپریل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کا دورہ کرے گا

بدھ 9 اپریل 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پاکستان کے دورے پر موجود عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مرکزی مشن 10اپریل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کا دورہ کرے گا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا ءسے ملاقات کرے گا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا مرکزی مشن، جو اس وقت شہر میں ہے، 10 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے ساتھ عدالتی کارکردگی، معاہدے کے نفاذ، اور جائیداد کے حقوق کے تحفظ وغیرہ جیسے مسائل پر ایک میٹنگ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جواب میں، صدر سپریم کورٹ بار نے دعوت کا خیرمقدم کیا اور اسے قبول کیا۔