اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے پنجاب میں خصوصی عدالتیں قائم

بدھ 9 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ''اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق خصوصی عدالتوں کا ایکٹ 2025'' منظور کر لیا ہے۔اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی جائیدادوں پر قبضے، کرایہ داری تنازعات اور دیگر مسائل سے فوری نجات دلانا ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ یہ قانون اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔اب ای فائلنگ، آن لائن سماعتوں اور 60 سے 90 دنوں میں فیصلوں کے ذریعے فوری انصاف ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں اور یہ خصوصی عدالتیں قبضہ مافیا اور عدالتی تاخیر کے خلاف ایک مضبوط دفاع ثابت ہوں گی۔بیرسٹر امجد ملک نے زور دیا کہ ان عدالتوں کو موثر بنانے کے لیے وسائل، تربیت یافتہ ججز اور شفاف نظام کی ضرورت ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :