ٴکھیرتھر کینال کے باغ ہیڈ ریگولیٹر کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

بدھ 9 اپریل 2025 20:55

iاوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) کھیرتھر کینال کے باغ ہیڈ ریگولیٹر کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے حوالے سے باغ ہیڈ ریسٹ ہائوس پر محکمہ ایریگیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار محمد ہارون خان جمالی صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی میر ندیم خان جمالی سمیت باغ ہیڈ باغٹیل نوشکی جدید سے زمینداروں کو بھی مدعو کیا گیا اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے افسران ایکسئین ایریگیشن کھیرتھر کینال مہر اللہ انصاری ایس ڈی او حاجی کریم بخش جویہ ایس ڈی او عابد حسین سیال ایس ڈی او ارسلان مگسی اور انجینئرز نے بریفنگ دی اس موقع پر سردار محمد ہارون خان جمالی اور صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے ہدایت کی کہ ریگولیٹر کے کام کو بہتر اور معیاری انداز میں مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو خریف کی سیزن کیلئے مقررہ وقت پر پانی فراہم کیا جائیاس موقع پر حاجی علی شیر خان مگسی میر اسلام خان جمالی میر صابر خان پندرانی میر نیاز خان پندرانی میر حبیب اللہ مینگل حاجی محمد نواز خان مگسی میر مزار خان مینگل میر منظور خان پلال میر دیدار خان پلال چیئرمین میر حسن جمالی میر صفی اللہ رخشانی میر مبارک خان ڈومکی میر عظیم خان پلال میر بادل خان بادینی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حاجی علی شیر جمالی اور پریس کلب گنداخا کے صحافی سلیم گوپانگ ، نور حسن جمالی موجود تھے جبکہ ایریگیشن محکمے کی جانب سے ایکسیئن جھل مگسی محمد یار مگسی ایس ڈی او ڈھوری شاخ ارسلان مگسی ایس ڈی او جھل مگسی شفیع محمد بنگلزئی داروغہ ڈھوری شاخ فضل محمد بادینی داروغہ جمعہ خان پندرانی و دیگر بھی موجود تھے سردار محمد ہارون خان جمالی اور نوابزادہ طارق خان مگسی نے باغ ہیڈ ریگولیٹر کا بھی وزٹ کیا۔