ٹ*ملازمین کی ترقی کا عمل اداروں کے ارتقا کیلئے ضروری ہے، ارشاد احمد

بدھ 9 اپریل 2025 20:55

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) ڈائریکٹر افرادی قوت تربیت بلوچستان ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ملازمین کی ترقی کا عمل اداروں کے ارتقا کیلئے ضروری ہے، یہ عمل ملاز مین میں محنت کے جذبے کوابھارتااوران کو توانائی عطاکرتا ہے۔ ترقی ہر ملازم کا فطری حق ہے، جس سے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسرز ایسوسی ایشن محنت و افرادی قوت یونٹ کے صدر محمد اعظم رئیسانی اور جنرل سیکرٹری خیر محمد رند کو سینئر انسٹرکٹرز کی پروموشن آرڈر دیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر علی شاہوانی بھی موجود تھے ۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ٹیکنیکل اسٹاف کی ترقیوں سمیت جتنے بھی مسائل ہیں حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :