نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ کی ملاقات

بدھ 9 اپریل 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔