جموں، بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

بدھ 9 اپریل 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اودھمپور اور کشتواڑ اضلاع میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع اودھمپور کے علاقے رام نگر میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ،جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھی ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائیوں کاسلسلہ تیز کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :