سپریم کورٹ ، گلگت بلتستان کی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی

بدھ 9 اپریل 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وکیل حامد خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت بدھ کو کی۔

(جاری ہے)

وکیل حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس تھا اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گلگت بلتستان عدلیہ کا معاملہ سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔جسٹس امین نے ریمارکس دیے کہ زیر التوا کیس کی وجہ سے جی بی کی عدلیہ کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔