فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بدھ 9 اپریل 2025 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے طیش میں آ کر بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 425 گ ب امیر علی ولد صلابت نامی شخص نے اپنی بیوی شاہدہ بی بی دختر محمد زبیر کو گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ کی عمر تقریباً 38 سال تھی۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :