وزیر اعلیٰ بلوچستان کی بلیدی ہاؤس کراچی آمد،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ان کے والد سردار بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

بدھ 9 اپریل 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کو بلیدی ہاؤس کراچی گئے جہاں انہوں نے بلوچستان کابینہ کی رکن ایڈوائزر ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ان کے والد سردار بہرام خان بلیدی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرحوم سردار بہرام خان بلیدی کے فرزندان میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم سردار بہرام خان بلیدی کی سیاسی، سماجی اور قبائلی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خیر خواہ اور درد دل رکھنے والے انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ بھائی چارے، امن اور عوامی خدمت کو مقدم رکھا ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنا ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔