سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 10 اپریل 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات و تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔