ہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

جمعرات 10 اپریل 2025 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 655 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیصل صدیق ولد محمد صدیق سکنہ محلہ افضل آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 655 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔