ڈی پی او سیالکوٹ کا گزشتہ شب تھانہ سول لائن کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 10 اپریل 2025 12:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے گزشتہ شب تھانہ سول لائن کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ سول لائن کا دورہ کیا اور تھانے کا ریکارڈ، بلڈنگ کی صفائی ،حوالات اور کرائم ریکارڈ چیک کیا اور پولیس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ نے قیدیوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانے کو سپیس پروٹوکول کے تحت عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :