کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 10 اپریل 2025 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے خصوصی شرکت کی اور ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر غلام نبی ڈوگر اور سب انسپکٹر عبدالطیف سمیت دیگر ریٹائرڈ اہلکاروں کو یادگاری شیلڈزاور گلدستے پیش کیے گئے۔

ڈی آئی جی (ایڈمن) نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دیگر معاملات کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے لیے ریٹائرڈ افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ایک اچھا پولیس افسر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں قانون و انصاف کی بالادستی قائم رہ سکے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ عوام اور محکمہ پولیس کی خدمت میں صرف کیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارا تعلق ختم نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوا ہے اور محکمہ آپ کے تجربات سے استفادہ کرتا رہے گا۔ ہمارے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے رہیں گے۔ریٹائرڈ افسران نے تقریب کے انعقاد پر ڈی آئی جی (ایڈمن ) کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پیز کاشف ڈوگر، مصطفی حسن، عامر اقبال اور دیگر افسران کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :