سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدرکا ٹیلی فونک رابطہ

دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 10 اپریل 2025 16:46

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدرکا ٹیلی فونک رابطہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات و تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔