بھارتی وزیرکا انوکھا کام، شدید گرمی میں کمبل بانٹ دئیے

جمعرات 10 اپریل 2025 16:52

بھارتی وزیرکا انوکھا کام، شدید گرمی میں کمبل بانٹ دئیے
پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ کھیل نے شدید گرمی میں غریب عوام میں کمبل بانٹ دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ والے دنوں کے دوران وزیرِ کھیل نے اپنے حلقے کے 500 غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ کھیل سریندر مہتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 46 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 6 اپریل کو گرم موسم میں لوگوں میں کمبل تقسیم کیے۔انہوں نے اس کام کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیں جس کے بعد ان پر تنقید کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرم موسم کے دوران لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے پر سریندر مہتا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔