
امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر
سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے‘ ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی .امیگریشن حکام
میاں محمد ندیم
جمعرات 10 اپریل 2025
14:04

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے اور ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی یہ اقدام طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے حالانکہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم آزادی اظہار کی ضمانت دیتی ہے.
ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے واضح کیا ہے کہ جو کوئی بھی یہ سوچتا ہے کہ وہ امریکا آ کریہودی مخالف تشدد اور دہشت گردی کی وکالت کرنے کے لیے پہلی ترمیم کے پیچھے چھپ سکتا ہے وہ ایک بار پھر سوچے محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹریشیا میک لاگلن نے کہا کہ آپ کا یہاں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سوشل میڈیا پر ایسے مواد پر غور کرے گی جس میں کسی اجنبی کی جانب سے یہود مخالف دہشت گردی، یہود مخالف دہشت گرد تنظیموں یا دیگر یہود مخالف سرگرمیوں کی حمایت، تشہیر، فروغ یا حمایت کی نشاندہی کی گئی ہو. انہوں نے کہاکہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق اسٹوڈنٹ ویزا اور امریکا میں مستقل رہائش گرین کارڈ کی درخواستوں پر ہوگا“ این بی سی نیوز“ سے گفتگو میں ٹیمی بروس نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی ویزا کے عمل کی تفصیلات کا جائزہ نہیں لیا ہم پرائیویسی کے مسائل کی وجہ سے انفرادی ویزا پر بات نہیں کرتے ہم اعداد و شمار جاری نہیں کرتے ہیں اور ہم انفرادی ویزوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس کی پس پردہ منطق میں نہیں جاتے. امریکی جامعات ویزے کی منسوخی کی بڑی تعداد سے پریشان ہیں حالیہ ہفتوں میں ہارورڈ یونیورسٹی آف مشی گن، اسٹینفورڈ، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی جیسے بڑے اداروں کے غیر ملکی طالب علم متاثر ہوئے ہیں ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایچ ایس) نے 3 گریجویٹ طالب علموں اور 2 حالیہ گریجویٹس کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں.مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.