دواریاں موٹرسائیکل حادثہ،ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے

ایمرجنسی ریسکیو سروسز1122 نے الگ الگ دو واقعات میں 6افراد کوریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال پہنچادیا

جمعرات 10 اپریل 2025 17:05

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے دواریاں موٹرسائیکل حادثے اور لوات فیکٹری کے متاثرین کی بحالی کیلئے مقامی آبادی کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ایمرجنسی ریسکیو سروسز1122 نے الگ الگ دو واقعات میں 6افراد کوریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال پہنچادیا۔

دواریاں ٹریفک حادثہ کے 1 جاں بحق 2زخمیوں اور لوات پانی کی فیکٹری میں گیس بھرنے سے بہوش ہونیوالی3 افراد کو پولیس کی مدد سے ریسکیو کیا۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق شخص کی ڈیڈباڈی گھر جبکہ زخمی الیاس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام تاہم شدید زخمی عنایت علی کو CMH پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لوات کی حدود سے ایس ایچ او چوہدری اورنگزیب نے ہمراہ پولیس نفری پانی کی فیکٹری میں رات کے آخری پہر میں گیس بھرنے سے بیہوش ہونیوالے مقامی تین مزدوروں کوپولیس وین کے ذریعے ہسپتال پہنچایاتاہم ایمرجنسی ریسکیو ٹیم بھی ریسکیو میں شامل ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح دواریاں کے رہائشی تین افراد موٹر سائیکل پرسوارتھے کہ ’’رتی گلی‘‘سڑک نزد دواریاں قریبی نالہ میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوئے تھے کوایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کیلئے آٹھ مقام ہسپتال پہنچایاجہاں شدید زخمی عنایت علی کو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچادیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی وڈپٹی کمشنر نے حادثات کوالمناک قراردیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی بروقت کارروائی کوسراہاہے۔