
سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، سینئر وزیر مملکت ڈاکٹر کوہ پوہ کون سمیت اہم شخصیات کی شرکت
جمعرات 10 اپریل 2025 17:06
(جاری ہے)
ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا گیاتھا ۔
انہوں نے سنگاپور کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے اس باہمی طور پر مفید شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ آئندہ سال ہمارے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سنگا پور میں پاکستان کے مستقل سفیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں مقیم پاکستانیوں کی مسلسل شراکتیں ہمارے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سنگاپور کی معیشت میں کلیدی شعبوں کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی نمایاں شراکت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے خاص طور پر تجارت، خوراک اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی زبردست صلاحیت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکام ،سنگاپور میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، تاجروں ، ماہرین تعلیم، میڈیا کے نمائندوں ، سول سوسائٹی کے رہنمائوں ، پاکستانی طلبا اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ شرکا پاکستان کے ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی کرنے والے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ سنگاپور کے باشندوں کو پاکستان کی برآمدی مصنوعات سے متعارف کرانے کے مقصد سے مہمانوں کو گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے باسمتی چاول اور مصالحہ جات کے تحائف دیئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.