حکومت بلوچستان دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 اپریل 2025 17:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ۔ رکن پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان دہشتگردی کے خاتمے وقیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سرداراخترمینگل کا پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف بیان قابل مذمت ہے ،بی این پی اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے ایک خاتون کے نام پر سیاست کررہی ہے ،دھرنے کے خاتمے کیلئے بیک ڈور روابطے جاری ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی صوبے کی ترقی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا میرصادق عمرانی ،بخت محمد کاکڑ، رکن اسمبلی میر حاجی علی مدد جتک نے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ،صوبائی وزراء،مشیر،پارلیمانی سیکرٹریز وارکان اسمبلی سردارزادہ فیصل جمالی ،مینامجید بلوچ، اسفندیار کاکڑ،سنجے کمار، میراصغر رند ،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صو بائی و زیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ لکپاس دھرنے میں بی این پی کے قا ئد سر دار اختر مینگل کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر لگانے گئے الزامات کی شدید لفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔اپنے قائد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بی این پی سربراہ کی جانب سے تنقید قابل مذمت ہے۔

اپنے دھرنوں میں آئندہ اس طرح کے زبان استعمال نہیں کرنا چاہے۔و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی صو بے کی تر قی اور خوشحالی کے لئے دن رات محنت کر ر ہے ہیں۔سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈم میں بڑی مقدار میں باردی مواد بر آمد ہوا ۔ خفیہ اداروں نے صو بے کو بڑی تبائی سے بچا لیا۔ اختر مینگل نے اپنے آبائی گاوں وڈھ کے لئے آج تک کو ئی تر قیاتی کام نہیں کیا ہے۔

ماضی میں کئی حکومتوں میں اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود انہوں نے بلوچ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ،رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کہا کہ پانچ دنوں سے پارٹی لیڈر شپ کے جو زبان استعال کی گئی ان کی مذمت کر تے ہیں ۔ اخترمینگل گرفتاری کے احکامات کے باوجود گرفتاری دینے سے انکاری ہے۔ صوبائی و زیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ جو زبان استعمال کی گئی ناقابل قبول ہے ،بی این پی اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے بلوچ خواتین کا سارا لے رہی ہے۔ بلوچ قوم جانتی ہے کہ کون اس کے خیر خواہ اور ہمدرد ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لو گوں نے جیلیں کاٹی ہے ،فریال تالپور، مریم نواز سمیت کئی خواتین نے جیلیں کاٹی ہے اس وقت کیوں دھرنا نہیں دیا گیا ۔فریال تالپور بھی ایک بلوچ عورت تھی ۔