ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پسرور ڈاکٹر طارق جاوید کا بنیادی مرکز صحت پنڈی بھاگو تحصیل پسرور کا دورہ

جمعرات 10 اپریل 2025 18:17

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پسرور ڈاکٹر طارق جاوید نے بنیادی مرکز صحت پنڈی بھاگو تحصیل پسرور کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرکز صحت کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں اور سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :