پی آئی اے کا 20 اپریل سے باکو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ

جمعرات 10 اپریل 2025 23:33

پی آئی اے کا 20 اپریل سے باکو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) پی آئی اے نے 20 اپریل سےآذربائیجان کے دارلحکومت باکو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سال ایک نئے مقام کی طرف سفر کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے کارپوریٹ ونگ کے مطابق 20 اپریل 2025ء سے پی آئی اے لاہور سے براہ راست باکو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے جبکہ کراچی اور دیگر شہروں سے بھی کنکشن دستیاب ہوں گے۔ اپنا سفر بک کروانے کے لیے مسافر پی آئی اے کی ویب سائٹ http://www.piac.com.pk پر وزٹ کریں یا کال سینٹر 021111786786 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :