ؒڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان کا پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ

جمعرات 10 اپریل 2025 20:25

?دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی نے بروز جمعرات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پرنس فہد دالبندین کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور اسٹاف کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال کے اندر ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی غیر حاضری پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی نے کہا کہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آج ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی غیر حاضری سے معلوم ہوتا ہے کہ اسٹاف عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں غفلت برت رہا ہیڈسٹرکٹ چیئرمین نے اسٹاف کی حاضری چیک کی، ایمرجنسی طبی مرکز اور او پی ڈی کا بھی معائنہ کیا، جہاں موجود مریضوں نے شکایات کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین نے غیر حاضر اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی کے فوری احکامات جاری کیے اور ایم ایس ہسپتال کی عدم موجودگی کا بھی نوٹس لیا ڈسٹرکٹ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ حکومت، ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کا مشن یہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال میں موجود عملے اور ڈاکٹروں کی طرف سے غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آج ہسپتال میں عملے کی غیر موجودگی پر سخت تشویش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :