م*کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس جیکب آباد نہ پہنچی10گھنٹے تاخیر کا شکار

ؒجیکب آباد آنے اور کراچی کے لئے جانیوالی مسافر اسٹیشن پر خوار ،بجلی پینے کے پانی کینٹین سمیت سہولیات ناپید ،احتجاج

جمعرات 10 اپریل 2025 22:10

ک*جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس جیکب آباد نہ پہنچی10گھنٹے تاخیر کا شکار ،جیکب آباد آنے اور کراچی کے لئے جانیوالی مسافر اسٹیشن پر خوار ،بجلی پینے کے پانی کینٹین سمیت سہولیات ناپید ،احتجاج،تفصیلات کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس تاحال جیکب آباد نہیں پہنچی ہے اور دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے کراچی سے جیکب آباد آنے اور جیکب آباد سے کراچی جانیوالے مسافر ٹرین کے انتظار میں اسٹیشن پر خوار ہیں جیکب آباد اسٹیشن پر مسافروں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں بجلی غائب ،پینے کا پانی تک ناپید ہے شدید گرمی میں مسافر سکھر ایکسپریس کے انتظار میں مشکلات او ر اذیت کا شکار ہیںجاوید اعلی او ر دیگر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد اسٹیشن اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے پینے کے پانی تک کی سہولت نہیں نہ ہی کینٹین ہے گرمی اور مچھروں نے بیزار کرد یا 6بجے سے اسٹیشن پر خوار ہو رہے ہیںریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس کراچی سے ہی تاخیر سے روانہ کی گئی جو رات سارھے دس بجے جیکب آباد پہنچے گی اسکے بعد کراچی روانہ کی جائے گی ۔