اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب، پی ایس او ٹو میاں محمد نواز شریف كا حنا ارشد وڑائچ سے والد كے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 اپریل 2025 23:20

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب راشد نصر اللہ ، پی ایس او ٹو میاں محمد نواز شریف حنیف خاں نے حنا ارشد وڑائچ سے کنال سٹی میں اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن افضل چیمہ کے مطابق آج جمعرات کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب راشد نصر اللہ ، پی ایس او ٹو میاں محمد نواز شریف حنیف خاں نے سابق چیئرپرسن ضلع سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ سے ان کے والد کی وفات پر کنال سٹی میں اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے حنا ارشد سے تفصیلی ملاقات کی ،تعزیت کی اور قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی، انہوں نے میاں محمد نواز شریف کا تعزیتی پیغام پہنچایا کہ چوہدری ارشد وڑائچ بااعتماد عزیز بھائی تھے،ہم نے ایک بااعتماد اور وفادار بھائی کھو دیا، اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔