امریکا کا اور ایرانی رہنما سے اگلے ہفتے عمان میں مذاکرات کا عندیہ

جمعہ 11 اپریل 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) امریکی اور ایرانی رہنما اگلے ہفتے عمان میں مذاکرات کریں گے۔ العربیہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نےکہا ہے کہ ہفتے کو عمان میں ایرانیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے ایران کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ملاقات مذاکرات کے لیے ایران کے ارادوں کی ابتدائی تلاش تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہا کہ ان مذاکرات سے امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل واضح ہیں کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس ملاقات کی وجہ یہی ہے۔