حویلیاں انٹرچینج ، بس سے اترتے ہوئے گرنے سے مسافر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

جمعہ 11 اپریل 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) حویلیاں انٹرچینج کے قریب بس سے نیچے اترتے ہوئے ایک مسافر کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بس سے نیچے اترتے ہوئے 37 سالہ الیاس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا علاج شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :