اسرائیل کے غزہ پر حملے مزید تیز ، رفح کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کی تیاری

اسرائیلی فورسز نے علاقے میں رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا،فضائی حملے میں دوشہری شہید

جمعہ 11 اپریل 2025 11:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے جنوب، مرکز اور شمال کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے شہر کے شمالی علاقوں پر شدید فائرنگ کی جس سے مکینوں کے گھروں اور زمینوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

شمالی رفح پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فورسز نے علاقے میں رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا۔خان یونس میں القرار قصبے کے مغرب میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔ غزہ شہر میں اسرائیلی گولہ باری سے شجاعیہ کالونی میں مشتھی سٹریٹ کے ساتھ ساتھ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔