Live Updates

پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ رنز کس بلے باز نے بنائے؟

لاہور قلندرز کے فخر زمان گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچانے میں سب سے آگے ہیں، انہوں 84 میچوں میں 104 چھکے لگائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 11:13

پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ رنز کس بلے باز نے بنائے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بابر اعظم کے نام جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں وہاب ریاض نے حاصل کی ہیں۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا آج سے آغاز ہورہا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی تو بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے جبکہ بولروں کی فہرست میں وہاب ریاض پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، پی ایس ایل 10 میں اب تک سب سے زیادہ رنز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے بنائے ہیں جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں پشاور زلمی کے ہی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

 
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے 90 میچوں میں 3504 سکور کیے۔ سب سے بڑی انفرادی اننگز کوئٹہ کے جیسن رائے نے کھیلی، انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 63 گیندوں پر 145 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے فخر زمان گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچانے میں سب سے آگے ہیں، انہوں 84 میچوں میں 104 چھکے لگائے، وکٹیں اڑانے میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض سرفہرست ہیں، 8 سیزن میں 88 میچز کھیلے اور 113 وکٹیں اڑائیں۔ 
کراچی کنگز کے روی بوپارا کے بہترین بولنگ فگرز ہیں، انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات