Live Updates

پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل، انعامی رقم کے فرق نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے

انڈین پریمئیر لیگ میں فاتح ٹیم کو 63 کروڑ 79 لاکھ روپے ملیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 14:09

پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل، انعامی رقم کے فرق نے مداحوں کے ہوش اُڑا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) دنیا کے امیر کرکٹ بورڈ کی پیسوں سے بھرپور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انعامی رقم کا موازنہ کیا جانے لگا۔ 
رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح ٹیم کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2.32 ملین ڈالر (یعنی 63 کروڑ 79 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کررکھا ہے جب کہ پی ایس ایل 10 کی چیمپئن ٹیم کو محض 5 لاکھ امریکی ڈالر (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

 
دونوں ممالک کی لیگز کی محض چیمپئن ٹیموں کے درمیان انعامی رقم کا فرق 49 کروڑ سے زائد کا ہے۔ 
اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو آئی پی ایل میں 1.5 ملین ڈالر (یعنی 41 کروڑ 24 لاکھ سے زائد) دیے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل کی رنر اَپ ٹیم محض 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) کی حقدار ٹھہرے گی۔ 
آئی پی ایل میں شریک میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو بالترتیب 8 لاکھ 10 ہزار 800 ڈالر (یعنی 22 کروڑ 29 لاکھ سے زائد) اور 7 لاکھ 52 ہزار 894 ڈالر (یعنی 20 کروڑ 70 لاکھ سے زائد) کی رقم ادا کی جائے گی۔ 
دوسری جانب پی ایس ایل میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے کوئی انعامی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات