خانیوال ، ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کامیاں چنوں کا دورہ

جمعہ 11 اپریل 2025 16:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے میاں چنوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اولمپیئن ارشد ندیم ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور صفائی و ستھرائی معاملات کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر مختلف وارڈز میں گئیں اور علاج معالجہ کا موقع پر معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر میڈیسن فارمیسی کا دورہ کیا،میڈیسن ڈیلیوری عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مریضوں کو ہسپتال ہی سے ادویات فراہم کرنے کی تلقین بھی کی۔انہوں نے کہا کہ باہر سے ادویات تجویز کرنے والے معالج کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لان کو خوبصورت بنایا جائے،اوورچارجنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکے پر نظرثانی کے احکامات بھی جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے میاں چنوں دورہ کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ڈمپنگ سائٹ کا معائنہ بھی کیا۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا دو دن میں وٹرنری ہسپتال کی اراضی کوکلیئر کرانے کا حکم دیا۔\378