آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،لیگل افسران کی ترقی کے امور زیر غور آئے

ْڈاکٹر عثمان انور نے لیگل افسران کی ایس پی عہدے تک ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں

جمعہ 11 اپریل 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں لیگل افسران کی ترقی کے امور زیر غور آئے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جیز لیگل آصف علی شیخ اور سلیم چغتائی، ڈی ایس پیز لیگل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی کارکردگی کا جائزہ، اگلے عہدوں پر ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی ایس پی عہدے تک ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے قانونی امور کی انجام دہی میں لیگل افسران کا اہم کردار ہے، پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس اور فارمیشنز کی طرح لیگل کیڈر کا سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنانا ضروری ہے،آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کو قانونی امور کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :