تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

بچوں کو سیف سٹی کے آپریشنز اینڈ کنٹرول روم ،جدید سرویلنس سسٹم بارے بتایا گیا

جمعہ 11 اپریل 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) سندس فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق بچوں کو سیف سٹی کے آپریشنز اینڈ کنٹرول روم اور جدید سرویلنس سسٹم بارے بتایا گیا۔ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ورچوئل بلڈ بینک اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورچوئل بلڈ بینک روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مند شہریوں اور بچوں کو خون کی فراہمی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔بچوں کو ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی ورکنگ اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ سیف سٹی ’’میرا پیارا سنٹر‘‘بچوں کے تحفظ اور فوری مدد کے لئے دن رات کام کر رہا ہے۔وفد کے شرکاء نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ورچوئل بلڈ بینک تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے امید کی کرن ہے۔سندس فانڈیشن کی ٹیم نے سیف سٹی میں دی جانے والی مفادِ عامہ کی جدید سہولیات اور خدمات کو سراہا۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ بچوں نے سیف سٹی کے ویب ٹی وی پروگرام میں بھی خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :