کرپشن کا خاتمہ میرا مشن ہے، ڈسٹرکٹ کے کسی بھی ادارے میں کرپشن کی شکایت ملی تو بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی، شہزاد شاہ

جمعہ 11 اپریل 2025 18:36

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ٹنڈومحمدخان پیر شہزاد شاہ ہاشمی نے کہا ہےکہ کرپشن کا خاتمہ میرا مشن ہے، ڈسٹرکٹ کے کسی بھی ادارے میں کرپشن کی شکایت ملی تو بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آفیس میں ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رینج فاریسٹ آفیسر ٹنڈومحمدخان غلام حسین شاہ، اینٹی کرپشن کے علی محمد سومرو بھی موجود تھے۔