آٹھ ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود صرف چھ یونٹس، یہ ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی ،فیصل کریم کنڈی

جمعہ 11 اپریل 2025 23:01

آٹھ ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود صرف چھ یونٹس، یہ ہے صوبائی حکومت کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آٹھ ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود صرف چھ یونٹس، یہ ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی ، صوبائی حکومت کی جانب سے رشکئی زون کو نظر انداز کرنا نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے رشکئی اکنامک زون کی سست رفتاری پر صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ،انکاکہنا تھا کہ آٹھ ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود صرف چھ یونٹس، یہ ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی ،رشکئی زون کو نظر انداز کرنا نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے برابر ہے ، گورنر کے پی نے کہا کہ ہزار ایکڑ کا زون ویران، نہ روزگار نہ ترقی صوبائی حکومت صنعتی ترقی اور وفاق سے روابط میں بری طرح ناکام ہوئی،گورنر کے پی نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ رشکئی زون کو فعال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں، اگرمعاہدوں پر عمل نہ ہوا تو خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :