ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

جمعہ 11 اپریل 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک نے سواریوں سے بھرے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ شامل ہیں۔دونوں خواتین سندر گائوں جبکہ متوفی اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔