ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف تھانوں کی اہم کامیابیاں

جمعہ 11 اپریل 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر شہر بھر میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں اور سپیشل یونٹس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد اہم گرفتاریاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سبزہ زار، بیگم کوٹ اور داتا دربار کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔دوسری جانب، فیکٹری ایریا پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مقامی شہریوں کی بروقت اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی، ملزم کو گرفتات کیا گیا. برکی اور ہئیر پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کیے، جن کے قبضے سے چرس، ہیروئن اور آئس کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔

لیاقت آباد پولیس نے پتنگ فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200 تیار پتنگیں، کیمیکل ڈور اور دیگر سامان برآمد کیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔اسی طرح مصری شاہ پولیس نے خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا۔ون ویلنگ کرنے والے 3 منچلے نواب ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔شفیق آباد پولیس نے خواتین سے پرس چھیننے والے سنچر گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی. شیراکوٹ میں کارروائی کے دوران ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے آدھا کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔