سندھ کی عوام نے ہمیشہ پی پی پی کو مینڈیٹ دے کر ایوانوں میں بھیجا مگر ہر دفعہ پی پی پی نے سندھ کی عوام کے مفادات کا سودا کیا، صوفی یحییٰ قادری

جمعہ 11 اپریل 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کی اپیل پر جمعہ کو متنازعہ کینالز کے خلاف حیدرآباد میں کئے گئے محافظ دریا سندھ مارچ کی سرپرستی صوفی رضا محمد عباسی نے جبکہ قیادت ٹی ایل پی کے مرکزی شوری کے رکن اور صوبائی ناظم اعلی صوفی یحیی قادری نے کی۔صوفی یحیی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام نے ہمیشہ پی پی پی کو مینڈیٹ دے کر ایوانوں میں بھیجا مگر ہر دفعہ پی پی پی نے ہی اقتدار میں اور ایوانوں میں پہنچ کر سندھ کی عوام کے مفادات کا سودا کیا یہی وجہ ہے کہ آج سندھ کے تعلیمی ادارے ویران اسپتال اجڑے ہوئے اور زمینیں بنجر پڑی ہیں جب ان سب مفادات کو کھا کر بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا تو انہوں نے سندھ دریا کو ہی بیچ ڈالا، انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے سندھ کی عوام اپنے دشمن کو پہچانیں آپ کا دشمن کہیں باہر سے نہیں آیا بلکہ آپ ہی کے ووٹوں سے پروان چڑھا ہی. انہوں نے کہا کہ جب دین کو سیاست سے علیحدہ کر دیا جائے تو پھر یہی نا انصافیاں اور ظلم اور حق تلفیاں ہوتی ہںں جو ملک پاکستان بالخصوص سندھ میں دیکھنے کو مل رہی انہوں نے گذشتہ دنوں سند کے کسانوں کو محمکہ ریونیو اور حکومت کی جانب سے ان نوٹسز کی سخت مذمت کی جن کے ذریعے کسانوں اور آبادگاروں کو فصلیں لگانے سے پابندی لگای گی اور ایسا کرنے والے کسانوں کے خلاف قانونی کاروای کا عندیہ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ افسوس سندھ میں شراب کو شہد بنانے والوں, کرپشن کر کے دولت کے انبار جمع کرنے والے وزیروں کے خلاف قانون خاموش تماشائی ہے مگر اپنی زمینوں پر فصلیں لگانے والے کسانوں کو قانونی کاروای کی دھمکیوں کے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں خطاب کے دوران انہوں نے فلسطین کے مسئلہ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک پاکستان کے مفتی اعظم اور علما اکرام نے تو جہاد کا فتوی دے دیا اب یہ افواج پاکستان کے سربراہ اور حکمرانوں پر فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے عملی طور پر جہاد شروع کر دیں وہ ایسا کریں اور دیکھیں گے کہ پاکستان کے کروڑوں عوام انکے ساتھ کھڑے ہو جایں گے۔

(جاری ہے)

مارچ سے ٹی ایل پی کے صوبای لیگل ایڈوازر سلیمان سروری ایڈوکیٹ ممتاز عالم دین قاری نوید حنفی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔