آر ٹی او 1 کی کاروائیاں، کلفٹن میں الیکٹرانکس جبکہ لیاقت آباد میں جیولری آوٹ لیٹ سیل

جمعہ 11 اپریل 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او 1) نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے جمع کو کلفٹن اور لیاقت آباد میں دو اہم کاروائیاں کیں۔ پہلی کاروائی کے دوران کلفٹن میں ایک الیکٹرانکس آوٹ لیٹ جبکہ دوسری کاروائی میں لیاقت آباد میں ایک جیولری آوٹ لیٹ کو سیل کرلیا۔ مذکورہ دونوں دکانوں کو ایس آر او 164/2025 کے تحت دو روز سے زائد پی او ایس سسٹم سے غیر منسلکی پر سیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آر ٹی او 1 نے رٹیلرز کی ڈاکیومینٹیشن اور ایف بی آر رجسٹریشن سے متعلق رکارڈ کا معائنہ کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ مارکیٹوں میں جا کر رکارڈ کا معائنہ کریں گی۔ اس ضمن میں مختلف ٹیموں نے جمع کو زم زمہ، کلفٹن اور ایم اے جناح روڈ کی مارکیٹوں کا دورہ کرکے وہاں کئی رٹیلرز کے رکارڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف کمشنر ڈاکٹر فہیم محمد نےکہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں اور رٹیلرز کے رکارڈ کا معائنہ ساتھ ساتھ جاری رہے گا تاکہ کاروباری معاملات میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد اور ان قوانین کے تحت ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جاسکے۔