مون سون سیزن 2025 میں ممکنہ شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم

جمعہ 11 اپریل 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 کے دوران ممکنہ شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں اور تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تفویض کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم کا عملہ تیار رہے گا۔ انچارج کنٹرول روم کوئٹہ کو مذکورہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :