لیویز فورس کے جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، امن وامان کی بحالی میں لیویز فورس کا کرادار نمایاں ہے۔کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ

جمعہ 11 اپریل 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) نئے تعینات ہونے والے کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے قلات کا دورہ کیا۔ کمشنر قلات ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لاسی اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی کے ہمراہ لیویز چوکی میلبی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیویز چوکی پر لیویز جوانوں سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کیئے۔ کمشنر قلات ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ نے کہا کہ لیویز فورس کے جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ امن وامان کی بحالی میں لیویز فورس کا کرادار نمایاں ہے لیویز جوانوں کو درپیش مسائل کے حل اور انکی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :