بنیادی مراکزصحت ، رورل ہیلتھ سنٹرزکی نجکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

بنیادی مراکزصحت ، رورل ہیلتھ سنٹرزکی نجکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا پانچویں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)حکومت کی جانب سے بنیادی مراکز صحت اوررورل ہیلتھ سنٹرز کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین ٹینٹ لگا کر دھرنے میں موجود رہے اور وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس دوران عہدیداران خطابات کے ذریعے احتجاجی مظاہرین کا لہو گرماتے رہے ۔ مظاہرین کے دھرنے کے باعث مال اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا ۔