
مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
پولیس نے دونوں افسران سہیل اصغر اور عدنان غفار کو ہسپتال کے میٹنگ روم سے حراست میں لینے کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا، وزیراعلیٰ کے ہسپتال کے دورے کے دوران لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے، مریم نوازشریف کا بعض ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کرنے کا حکم
فیصل علوی
جمعہ 4 جولائی 2025
16:15

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے علاوہ ادویات نہ ملنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بعض ڈاکٹرز کے لائسنس بھی معطل کرنے کا حکم دیدیا۔مریم نواز نے پاکپتن سرکاری ہسپتال کے 4 گھنٹے طویل دورہ کے دوران مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی انکوائری لگا دی۔مریم نوازنے ساہیوال سے نئے ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے 50 سے 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی شکایت بھی جس پر اوور چارجنگ کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت کرنے پر تین لیب ٹیکنیشن کو فارغ کردیا جبکہ پاکپتن ہسپتال کے عملے سے ملی بھگت پر تین پرائیویٹ لیب سیل کرنے کا حکم دیا۔ اے سی چلنے، اور وارڈز اور مریضوں کے اے سی بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور سرکاری ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے کا بھی سخت نوٹس لیا اور وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو کی لیب کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیاگیا گرفتار ہونے والوں میں مرتضےٰ ممتاز اور طفیل شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھا کہ اب معافی کا وقت گیا، اب صرف کام چاہئے، جو کام نہیں کرتا اس کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو احساس دلانے کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔سٹور میں دوائیاں موجود ہیں اور پرچی پر لکھ کر میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔محکمہ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی ہسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ 5 بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکپتن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیاتھا جہاں مبینہ غفلت کے باعث ایک ہفتے کے دوران بیس نومولود زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں رواں مبینہ غفلت اور سہولیات کے فقدان کے باعث بیس بچوں کی اموات ہوئیں تھیں۔ بچوں کی ہلاکت سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔بچوں کے ورثا نے طبی عملے پر غفلت، آکسیجن کی کمی اور ناقص سہولیات کا الزام لگایا تھا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
-
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
-
100ارب روپے مفت میڈیسن کیلئے دے رہے ہیں پھر عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟
-
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
-
بھارت کے ساتھ لڑائی میں چین نے پاکستان کی براہ راست مدد کی، بھارتی جنرل
-
ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، داتا دربار میں بے ہوش شخص چل بسا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.